NEWS

NEWS

After Flood – Relief Work

”’ سیلاب ذدگان کی امداد اور ہماری سوچ؟”
”عوام کی خدمت  عوام  کے ساتھ محبت اور خلوض مند ہونے کا ثنوت ہیں”
   ‘Wo Hi Shama Jo Kaam Aaye Anjuman Ke Liye”
Wo Hi Zeest Jo Kurbaan Ho Jaaye Watan Ke Liye’
جے۔کے۔ڈی۔ایل۔پی اور منواؑ
[JKDLP / MNWA ( JK Democratic Liberation Party &
Maqbool National Welfare Association]
نے اپنی جدوجہد کی بنیاد  سےہی عوام کی خدمت کو اپنی سیاست
کی بنیاد ہی نہیں بنایا بلکہ اس کوعبادت قرار دیا اور آ ج تک
بےانتہا غلیظ پروپگنڈہ ہمارے خلاف کرنے کے باوجود ہم اسی اصول کے تحت سیاست
کو عبادت کے طور پر ہی اپنارہے ہیں اور انشااللہ آخیری سانس تک اپنے
ہم وطنوں کی بےلوث خدمت ہی ہماری جدوجہد کا مقصد ہوگا۔
Education Help, Sickness Help Marriage Help
کے تحت لوگوں کی مدد کی بلکہ ہم نے لڑکوں اور لڑکیوں کو اعلٰی تعلیم
بھی دلادی جس کی وجہ سے نہ صرف کچھ لوگ وکیل اور دیگر پروفیشنل
میدانوں میں آگے بڑھہ گیے بلکہ ہم نےآج تک ۱۵۰ سے ذیادہ غریب،یتیم اور
ملٹینسی میں شہید ھونے والوں کی یتیم بچیوں اور بہینوں کی شادیوں میں
مکمل یا مجموئ طور پر مدد کی۔ہم نے اس کے علاوہ قیدیوں سے وارثوں کی
ملاقاتوں پر دور دراذ قید خانوں پر پنچہنے تک میں مدد کی۔ہم نے کچھ ملزمان
کی قانونی جنگ لڑنے میں بھی مدد کی۔غرض ہم نے یہ سب کام خاموشی سے
کئے۔اگرچہ ہمارے پاس ان سب کاموں کا کمپو ٹر میں بھی ریکارڈ موجود ہیں لیکن
ہم نے لوگوں کی مدد کرکے ان کی فوٹو بنانے سے اجتناب کیا کہ کسی کی عزت نفس
مجروع نہ ھو؟
ہم نے ۲۰۰ سو بیگ چاول (۱۵ کلو ) اور چائے،چینی،صابن اور دیگرروز مرہ کی چیزیں بھی
تقسیم کرلی ۔اسکے علاوہ ہم نے انتہائ ضرورت کے تحت کچھ نقد رقم بھی تقسیم کرلی مگر ہم
نے یہ امداد بانٹتے وقت کوئ پریس ریلیز یا سوشل میڈیا پر فوٹو نہیں شائع کئے۔کیونکہ ہم نہیں
چاہئتے کہ  معمولی مدد کرکے لوگوں کی عزت نفس اور ان کی اَنا کو ٹھیس پہنچے۔
اسکے علاوہ ہم نے نشاط،شالیمار اور اشبر میں سیلاب کے دنوں میں جاری لنگروں کو
چلانے اور مرکز معاونت اشبر اور ان دنوں میڈیسن خریدنے کے لئے بھی معاونت کی۔ چیرمین سیلاب
کے دنوں میں خود مختلف دیہاتوں میں جاجاکر چاول خریدتے رہیں ( ایک بات عبرت حاصل کرنے کےلئے
درج کررہاھوں کہ اس تباہ کن سلاب کے دوران بھی بدبختوں نے چاول فی کونٹل ۳۲۰۰ سو روپیہ میں
فروخت کیا یعنئ مجبوری کا بھر پور فائدہ اٹھانے میں کمی نہیں کی)۔
آج بھی ہم کمبلوں کی تقسیم میں لوگوں کو بانٹنےکے وقت کی پبلسٹی نہیں کررہے ہیں البتہ
معاشرے میں کمزور طبقوں کی مدد کو دوسروں میں فروغ دینے کے جزبوں کو ابھارنے کی نیت
کومدنظر رکھ کر کمبل بانٹنے کے عمل کا اعلان کررہے ہیں۔
ہم نے مختلف علاقوں سے لسٹ منگواکر لسٹ بنانے والوں کے ذریعے ہی ان تک کمبل پنچہانے کے
اقدامات کئے ہیں۔اگر اس تقسیم کاری میں کوئ غلطی ھوگی تو ہم بحیثت پارٹی یا چیرمین یا پارٹی
کا عہدہ دار ذمہ دار نہیں ھوگا۔ البتہ انسانی غلطی ممکن ھوسکتی ہیں اس کے لئے پہلے ہی معافی
کے طلب گار ہیں۔ ]
[ بقلم خود چیرمین ہاشم قریشی جموں کشمیر ڈیموکرٹیک لبریشن پارٹی
[ومقبول نیشنل ویلفیر ایسوسشیشن
OUR MOTIVE OF POLITICS : SERVE THE PEOPLE !
         ” وہی شمع جو کام آئے انجمن کےلئے
            وہی ذندگی جو کام آئے وطن کے لئے”